بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 14, 2017

یمن:عدن میں خود کش کار بم دھماکہ

يمن کے جنوبی شہر عدن ميں خود کش کار بم دھماکے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے منصورہ کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو سکيورٹی فورسز کے ايک کيمپ کے باہر اڑا دیا۔ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔دھماکے سے کيمپ کی عمارت اور دیگر ملحقہ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ۔