بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 14, 2017

روہنگيا مسلمانوں کے بحران کے حل کے لئے کردار اداکرنے کو تیار ہیں:کینیڈین وزیراعظم

کينيڈا کے وزير اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اُن کا ملک میانمار کی ریاست رخائن میں روہنگيا مسلمانوں کے بحران کے حل کے لئے کردار اداکرنے کو تیار ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منيلا ميں آسيان کے اجلاس ميں جسٹن ٹروڈو نے ميانمار ميں روہنگيا مسلمانوں کے خلاف مبينہ مظالم اور فلپائن ميں انسداد منشيات کی مہم کے دوران ماورائے عدالت قتل کے معاملات اٹھائے ۔کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ميانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات میں بھی روہنگیا مسلمانوں کے مسئلے پر تبادلہ خيال کيا ہے۔
آج آسیان تنظیم کے دس ارکان نےچین، جاپان اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں پر علاقائی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔