قومی

  • قومی
  • Nov 14, 2017

بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے, وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔کوئٹہ میں وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس کو بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بریفنگ دی۔ترقیاتی منصوبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ،شمسی ٹیوب ویل،خصوصی اقتصادی زونز،واٹر مینجمنٹ ،تیل اور گیس کے منصوبے شامل ہیں۔