تفریح

  • تفریح
  • Nov 16, 2017

اٹلی کے شہر میلان میں "ایکیما 2017"نمائش کا انعقاد

اٹلی کے شہر میلان میں رواں سال کے جدید موٹر سائیکلز کی نمائش کا انعقاد ہوا۔ نمائش میں موٹر سائیکلز کے جدید ماڈلز کے علاوہ سپر بائیکز ،کیفے ریسرزاورالیکٹرک موٹر سائیکل کے ماڈلز لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے ۔ اس سال کے ایڈیشن میں نئی کمپنیز ،ای بائیکزاور ڈرائیونگ کے قواعد کے الگ الگ شعبے قائم کیے گئے تھے اورموٹر سائیکلز کی ٹیسٹ ڈرائیو کے لئے خاص ٹریک بھی بنایا گیا تھا۔ تاہم چھ روزہ ایونٹ میں عوام نے خاصی دلچسپی دیکھائی اور اپنی پسندیدہ بائیکز کو قریب سے دیکھنے کےساتھ ان پر سیر کے مزے بھی اڑائے۔