ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Nov 14, 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں بلوچستان میں امن وامان سے متعلق اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کی بحالی میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیاں بے مثال ہیں۔کوئٹہ میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔
سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں شیعہ زائرین کے لئے سیکورٹی اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ۔
اجلاس کے شرکاء نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔