موسم

  • موسم
  • Nov 14, 2017

ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش

ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ طویل خشک سالی کے بعد باران رحمت کا سلسلہ کل شروع ہوا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا یہ سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے ہوا کے کم دباؤ کے باعث شروع ہے جو ملک کے دیگر علاقوں کی طرف بڑھے گا ۔پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ماہرین کے مطابق موسم سرماکی پہلی بارش سے خشک سالی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ کافی عرصے سے جاری وبائی امراض جن میں کھانسی ،فلو اورسینے کی بیماریاں شامل ہیں ان کابھی خاتمہ ممکن ہوسکےگا ۔موسم سرما کی حالیہ بارش سے زیرزمین پانی کی سطح بہتر ہوگی جبکہ زراعت کے حوالے سے بھی بارشوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔