بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 14, 2017

افغانستان:قندھار میں طالبان کےحملے۔22پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں بائیس پولیس اہلکار ہلاک اورپندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق طالبان نے چھ گھنٹے کے دوران قندھار صوبے میں مختلف مقامات پر پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کئے۔افغان سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں پینتالیس حملہ آوروں کو ہلاک اور پینتیس کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ حملوں میں تینتالیس افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تیرہ آرمرڈ گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں۔