بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 14, 2017

ایران،عراق زلزلہ۔متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل

ایران اورعراق کے سرحدی علا قے میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق زلزلے سے صوبہ کرمانشاہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ سات عشاریہ تین شدت کے زلزلے سےعراقی سرحد کے قریب پہاڑی علاقے میں متعدد شہروں اور دیہاتوں میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو پچاس ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔زلزلے سے ایران کے چودہ صوبے متاثر ہوئے۔حکام کے مطابق لاپتہ افراد کے زندہ رہنے کی اب کوئی امید نہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سےتیس ہزار سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ستر ہزار سے زائد افراد کو رہائش کی ضرورت ہے ۔عراق کے صوبوں پنج وِین اور شمالی کُردستان میں بھی زلزلے سے تیرہ افراد ہلاک اور چارسو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔