بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 13, 2017

ایران اورعراق کے سرحدی علا قے میں شدید زلزلہ

ایران اورعراق کے سرحدی علا قے میں زلزلے سےہلاکتوں کی تعداد چارسو سے تجاوز کر گئی جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔
ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق زلزلے کی شدت سات عشاریہ تین تھی اوراس کا مرکز ایران کے صوبے کرمانشاہ میں تیئس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے ترکی ،کویت، اورمتحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کئےگئے۔زلزلے سےسینکڑوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچاجبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کے پیش نظر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔