بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Nov 13, 2017

فلپائن :منیلا میں آسیان ملکوں کا سربراہ اجلاس جاری

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا تین روزہ اجلا س فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جاری ہے۔
افتتاحی اجلاس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ اور آسیان ملکوں کے سربراہان کا گروپ فوٹو سیشن ہوا۔اجلاس میں امریکہ، چین ، روس ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت بیس ملکوں کے رہنمااور عالمی تنظیموں کے سربراہ شرکت کر رہے ہیں ۔اجلاس میں شمالی کوریا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی مجموعی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ وہ خطے میں امن اور سکیورٹی کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک اپنی آزادی اور خودمختاری کی بھرپور طریقے سے تحفظ کریں گے۔آسیان اجلاس کے موقع پر امریکی صدر دوسرے عالمی رہنماؤں کے ساتھ تجارت کے فروغ ، شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام سے عالمی امن کو لاحق خطرات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔