بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2017

امریکی بمبار طیاروں کی جزیرہ نما کوریا کے اوپر پروازیں

امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران امریکی بمبار طیاروں نے جزیرہ نما کوریا کے اوپر پروازیں کیں۔
جنوبی کوریا کے پانیوں سے دور جنگی طیاروں نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی مشق کی ۔یہ مشقیں ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب شمالی کوریا کے ساتھ جوہری پروگرام پر کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل مشترکہ مشقوں کے دوران بمبار طیاروں نے امریکہ کے زیر استعمال جزیرہ گوام سے پروازیں کیں اور مشرقی سمندر پر فائرنگ کی مشقیں بھی کیں۔