بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2017

کاتالونیا کاسپین سے آزادی کا اعلان مؤخر

سپین کی شمال مشرقی ریاست کاتالونیا کے لیڈر کارلس پوج ڈیمونٹ نے آزادی کے اعلان کو مؤخر کرتے ہوئےسپین سے الگ ہونے کے لیے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
پوج ڈیمونٹ نے علاقائی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ یکم اکتوبر کے ریفرنڈم سے اُن کی حکومت کو اس بات کا مینڈیٹ مل گیا ہے کہ وہ کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کر سکیں تاہم اس عمل کو مزید مذاکرات کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے۔بعد میں پوج ڈیمونٹ اور دیگر رہنماؤں نے آزادی کی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔