بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2017

شام میں روسی جنگی طیارہ گر کر تباہ، عملے کے 2افراد ہلاک

شام میں روس کا لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ شام میں روسی فضائیہ کے اڈّے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔بیان کے مطابق روسی SU-24 لڑاکا طیارہ فضائی اڈّے سے اڑان بھرنے کے لیے رفتار پکڑ رہا تھا کہ اس دوران رن وے سے باہر نکل گیا جس کے بعد طیارے میں سوار عملے کے دونوں افراد کو باہر آنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔