کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 11, 2017

لیونل میسی نے ارجنٹینا کوفٹبال ورلڈکپ 2018 میں پہنچا دیا

سٹارفٹبالرلیونل میسی نے ارجنٹینا کوفٹبال ورلڈکپ دو ہزار اٹھارہ میں پہنچا دیا۔
کیٹو میں کھیلے گئے میچ میں میسی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ارجنٹینا نے میزبان ایکواڈور کوتین ایک سے شکست دی ۔ جنوبی امریکہ کوالیفائنگ گروپ میں گزشتہ تین میچ برابر کھیلنے کے بعد یہ آخری موقع تھا کہ ارجنٹینا میچ جیت کر میگا ایونٹ میں جگہ بنالے۔جنوبی امریکہ کوالیفائنگ گروپ میں ارجنٹینا تیسرے نمبر پر ہے۔ پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود برازیل اور یوروگوائی پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں ۔
ایک اور کوالیفائر میں برازیل کے ہاتھوں تین صفر کی ناکامی کے بعد چلی کے کوچ مستعفی ہوگئے۔ساؤ پاؤلو میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد چلی کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ شکست کے کچھ گھنٹے بعد کوچ مستعفی ہوئے۔
پانامہ نے بھی پہلی بار ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔ پانامہ نےکوسٹا ریکا کو دو ایک سے ہرا کر ورلڈ کپ کے لیےکوالیفائی کیا۔ پانامہ میں جیت پر جشن منایا گیا۔