کرکٹ

  • کرکٹ
  • Oct 11, 2017

شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ جلد پُر کرنا مشکل ہے : نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ جلد پُر کرنا مشکل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ فارم حاصل کرنے کے لئے وقت دینا ہوگا، انہی کھلاڑیوں نے قوم کے لئے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے تاہم موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔