موسم

  • موسم
  • Oct 11, 2017

آئندہ چوبیس گھنٹے کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کوہاٹ، مالاکنڈ ڈویژن، اپر فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےسب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد، لسبیلہ، تربت، کراچی بیالیس ، ٹھٹہ، سبی اکتالیس، حیدرآباد میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اورآخرمیں ملک کے اہم شہروں کے ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل ۔۔۔
اسلام آباد تینتیس ، لاہور چونتیس ، کراچی بیالیس، پشاور چونتیس ،کوئٹہ تیس، گلگت اٹھائیس، چترال اٹھائیس، مظفرآباد بتیس، مری چوبیس،سکردو تئیس، فیصل آباد چھتیس، ملتان چھتیس، حیدرآباد چالیس اور دیر اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔