قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2017

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں ایڈہاک جج نامزدکردیا

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو ایڈہاک جج نامزدکیاہے۔ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق جسٹس تصدق حسین جیلانی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکےکیس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس نامزدگی کےحوالےسےعالمی عدالت انصاف کوآگاہ کردیاگیاہے۔
آئی سی جے کے قواعد کے مطابق عدالت میں زیر التوا کیس میں فریق ایسا ملک جس کی عالمی عدالت انصاف میں نمائندگی نہ ہو، ایڈہاک جج کی نامزدگی کر سکتاہے ۔ ایڈہاک جج کے اختیارات دوسرے ججوں کے برابر ہوتے ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف پاکستان کی جانب سے ایڈہاک جج کی نامزدگی کے فیصلے کے بارے میں بھارت کو آگاہ کرے گی ۔