ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Oct 11, 2017

وزیراعظم شاہد خاقان عباس کوپیمراکی جانب سےادارےسےمتعلق بریفنگ

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےکہاہےکہ حکومت میڈیا کی آزادی پرپختہ یقین رکھتی ہےحکومت میڈیاکو پھلنے پھولنے اورقومی ترقی کے عمل میں مزید بہترکردارادا کرنے کا موقع دینے کیلئے سازگارماحول فراہم کرتی رہے گی ۔
اسلام آباد میں پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ادارے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب،میڈیاامورسے متعلق وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹرمصدق ملک،چیئرمین پیمرا ابصارعالم ،وزارت اطلاعات اورپیمراکے اعلیٰ حکام بریفنگ میں شریک ہوئے۔
چیئرمین پیمرانےوزیراعظم کو ریگولیٹری اتھارٹی کے مجموعی طریقہ کار سے تفصیل سےآگاہ کیاانہوں نےادارےکےمینڈیٹ سےمتعلق مختلف مسائل بھی اجاگرکئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کی مجموعی سماجی ترقی ،اداروں کے استحکام،بہترطرزحکمرانی یقینی بنانے اورمعاشرے کی بنیادی اقدارکے فروغ کیلئے مضبوط ،متحرک اورذمہ دارمیڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے