ٹینس

  • ٹینس
  • Oct 11, 2017

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ :اعصام کا فاتحانہ آغاز

پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
چائنا میں جاری مینز ڈبلز ایونٹ میں اعصام اور پولینڈ کے مارسن۔ میٹکوسکی نے پہلے راؤنڈ میں فرانسیسی جوڑی کو شکست سے دوچار کیا۔ اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار میٹکوسکی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ایڈرین۔ منارینو اور اور انکے ہم وطن بینوئٹ۔ پیئر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔چار اور چھ۔دو سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔