قومی

  • قومی
  • Oct 11, 2017

لاہور : وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ’’ خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ کے تحت صوبے بھر کے انتیس ہزار سکولوں کو سولرسسٹم پر منتقل کیا جائے گا ، جس سے نئی نسل کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آئے گا ۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں’’ خادم پنجاب اجالا پروگرام‘‘ پرعملدرامد سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو بہتر سے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اور پہلے مرحلے میں پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جارہا ہے ۔ محمدشہبازشریف نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے دس ہزار آٹھ سو اکسٹھ سکولوں کو شمسی توانائی سے روشن کیا جائےگا جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بیس ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔
محمد شہبازشریف نے متعلقہ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی کہ اجالا پروگرام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام بھی حکومت پنجاب کے دیگر منصوبوں کی طرح معیار اور شفافیت کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہوگا ۔ گریون ڈریس مین نے جرمنی سے اجلاس میں شرکت کی ۔