بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2017

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بے قابو آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بارہ سے زیادہ مقامات پرلگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد سترہ ہو گئی ہے جبکہ ایک سو اسّی سے زائدافرادلاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق آگ ایک لاکھ پندرہ ہزار ایکڑرقبے تک پھیلی ہوئی ہے۔آگ سےسانتا روزا شہراور سونوما کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔سونوما کاؤنٹی میں گیارہ افراد ہلاک ہوئےجبکہ بیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔کیلیفورنیا کے فائر پروٹیکشن اور فارسٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے دوہزارمکان جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔کیلیفورنیا کے گورنر نےمتاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانےمیں مشکلات کا سامنا ہے ۔