بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2017

میکسیکو:جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کےدرمیان لڑائی۔13افرادہلاک

میکسیکوکی شمالی ریاست "نیوو۔ لیون" میں جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں کےدرمیان لڑائی کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لئے مزیدسکیورٹی اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔قیدیوں نے متعدد گارڈز کو بھی یرغمال بنا لیا۔قیدیوں کے دونوں مخالف گروپ منشیات کی فروخت، انسانی سمگلنگ اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔