بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Oct 11, 2017

لائبیریا انتخابات ۔ووٹوں کی گنتی جاری

افریقی ملک لائبیریا میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی اور پارلیمنٹ کے ایوان نمائندگان کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
لائبیریا میں ستر سال سے زیادہ عرصے میں پہلی مرتبہ انتخابات ہوئے ۔ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں عوام نے بھرپورانداز میں حصہ لیا ۔ پولنگ سٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں ۔صدارت کے منصب کے لئے بیس امیدوار میدان میں ہیں تاہم نائب صدر جوزف بوکا اور سابق عالمی فٹبالر جارج ویہہ کے درمیان سخت مقابل متوقع ہے۔ایوان نمائندگان کی تہتر نشستوں کے لئے چھبیس سیاسی جماعتوں کے ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔انتخابات کے نتائج آج متوقع ہیں۔لائبیریا کی قیادت اس وقت افریقہ کی پہلی منتخب خاتون رہنماایلن جانسن سرلیف کے ہاتھوں میں ہے۔لائبیریا میں دوہزار تین میں چودہ سالہ خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد اقتدار نوبل انعام یافتہ خاتون سرلیف کے حوالے کیا گیا تھا۔ خانہ جنگی کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔