ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 25, 2017

ا سلا م آ باد : سابق وزیراعظم نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کل احتساب عدالت ا سلا م آ بادمیں پیش ہور ہے ہیں۔محمد نواز شریف سے ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی۔ اور ا نہیں احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق قانونی امور اور ریفرنسز کے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں محمد نواز شریف کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں سردار ایاز صادق ، خواجہ سعدرفیق ، سینیٹر پرویز رشید ، طلال چوہدری ، زعیم قادری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ صورت حال ، احتساب عدالت میں پیشی اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔
سابق وزیراعظم محمدنواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں ملکی صورت حال اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ چوہدری نثار علی خان نے محمدنواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔
سینیٹرنجمہ حمید ،ارکان قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ،نزہت عامر ،فرحانہ قمر ،سیما جیلانی اور شاہین حبیب اللہ نے پنجاب ہاوس میں سابق وزیراعظم محمدنوازشریف سے ملاقات کی اوربیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا ۔