قومی

  • قومی
  • Sep 25, 2017

محمد نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے : مریم اورنگزیب

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے ۔ سابق وزیراعظم اورشریف خاندان نے اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی ۔ ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ شریف خاندان نے عدالتی فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا۔ شریف خاندان کوہر پاکستانی شہری کی طرح تمام قانونی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کرپشن کے نعرے لگانے والے خود عدالتوں سے مفرور ہیں ۔چار سال میں اداروں کو کمزور کرنے کے علاوہ عمران خان نے اور کچھ نہیں کیا۔خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کے لئے احتساب کمیشن کو آج تک تالالگایا ہوا ہے۔
عمران خان صاحب اداروں کو گالی دیتے ہیں، تضحیک کرتے ہیں اور پھر معافی مانگتے ہیں۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ شیر آئے گا ، شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا۔منی لانڈرنگ کے نام پر شرو ع ہوکر اقامے پر ختم ہونے والے کیس پر پوری قوم سوال کررہی ہے۔