بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 22, 2017

میکسیکو زلزلہ۔ہلاکتوں کی تعداد280سے تجاوز کر گئی

میکسیکو میں زلزلے کے نتیجے مین ہلاک ہونے والوں کی تعداددو سو اسّی ہوگئی جبکہ امدادی ٹیمیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا ر ہا ہے ۔
متاثرہ علاقوں میں فون کام نہیں کر رہے اور اڑتیس لاکھ افراد کوبجلی کی سپلائی بھی منقطع ہے۔گزشتہ دو ہفتے کے دوران میکسیکو میں آنے والایہ دوسرا ہولناک زلزلہ ہے جس سے میکسیکو سٹی سمیت ملک کے کئی علاقےمتاثر ہوئے۔