تفریح

  • تفریح
  • Sep 13, 2017

ایپل نے 'ہوم بٹن ' کے بغیر نیا آئی فون " X"متعارف کروا دیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر نیا آئی فون " X"متعارف کروایا ہے۔
آئی فون ایچ ڈی اسکرین کے ساتھ ساتھ بناوٹ میں بھی پہلے سے خوبصورت ہے۔ جب کہ اس میں "وائرلیس چارجنگ" اور "فیشل ریکوگنیشن" جیسے فیچرز بھی شامل ہوں گے۔آئی فون 8 میں فیچرز کے ساتھ کیمرے کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہےاور بہترین تصاویر لینے کے لئے ایچ ڈی آر اور ٹرو ٹون کے فیچرز بھی ڈالے گئے ہیں۔ اپیل کے اس نئے آئی فون " X"کی قیمت 999 امریکی ڈالر ہوگی اور اسے تین نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔