ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 13, 2017

یورپی یونین کے سفیر کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

یورپی یونین کے سفیر جین فرنکوس نے بھی اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے پاکستان کی ترقی کیلئے یورپی یونین کا تعاون مذید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ یورپی یونین پاکستانی برآمدات کیلئے ایک بڑی مارکیٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس درجے نے پاکستان کی معیشت مضبوط کرنے کیلئے ایک تعمیری فریم ورک فراہم کیا۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے نیشنل ایکشن پلان نے شدت پسندی اور دہشتگردی جیسے چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے بنیاد فراہم کی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان ملکوں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔