قومی

  • قومی
  • Sep 13, 2017

خواجہ محمد آصف کی ترک صدر،وزیراعظم ، وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم بن علی یلدرم اور وزیر خارجہ میولوط چاؤ شولو سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ افغانستان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغانستان کے ہمسایہ اور خطے کے دوسرے ممالک افغانیوں کے درمیان سیاسی مذاکرات کے ذریعے تصفیہ کیلئے مل کر کوششیں کریں۔