قومی

  • قومی
  • Sep 13, 2017

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کااقلیتی ونگ کےزیراہتمام کنونشن سے خطاب

مسلم لیگ کی رہنماء مریم نواز نے کہاہےکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کےاقدامات کی بدولت ملک میں کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں۔مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کی ڈوبتی ہوئی معیشت کو مستحکم کیااور دہشت گردی کو ختم کرکےامن وامان بحال کیا۔ لاہور میں مسلم لیگ ن ، اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کنونشن سے خطاب کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ سازشی عناصر نے ہمیشہ ساز شیں کیں ۔ ان کے پاس عوا م کو دینے کےلئے کچھ نہیں۔ مسلم لیگ ن 2018 کا الیکشن بھاری مینڈیٹ سے جیتے گی۔