بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 13, 2017

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بہتّرواں سالانہ اجلاس نیو یارک میں شروع

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بہتّرواں سالانہ اجلاس نیو یارک میں شروع ہو گیا ہے۔جنرل اسمبلی میں مباحثے کا آغاز انیس ستمبر سے ہو گاجو پچیس ستمبر تک جاری رہے گا۔اس سال اجلا س کا فوکس " کرہ ارض پر امن اور عمدہ زندگی کیلئے کوشاں افراد"ہے۔
اجلاس کے آغاز سے قبل جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق رواں برس جنرل اسمبلی تعلیم،ماحولیات،سماجی ترقی،گلوبلائزیشن ، ایجنڈا دو ہزار تیس،ٹیکنالوجی میں جدت،فراہمی اور نکاسی آب کے موضوعات پر خصوصی توجہ دے گی۔