بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 13, 2017

امریکہ اورشمالی کوریا کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی

امریکہ اورشمالی کوریا کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئےدھمکی دی ہے کہ امریکہ کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔
جنیوا میں تخفیف اسلحہ پر اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب میں شمالی کوریا کے سفیر نے کہا کہ ہم امریکہ پرایسازخم لگائیں گے جواُسے پہلے کبھی نہیں لگا ہو گا ۔انہوں نے امریکہ پر سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنے کا بھی الزام عائد کیا ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی جوہری طاقت تکمیل کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز متفقہ طور پرشمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں جن کےتحت شمالی کوریا کی تیل کی درآمدات کو محدود اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی تھی۔ دوہزارچھ کے بعد سے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی یہ نویں قرارداد ہے جسے متفقہ طور پر منظور کیا گيا ۔ چین اور روس نےجہاں شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربات کو روکنے پر زور دیا ہے وہیں یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا علاقے میں فوجی مشق روک دیں ۔