بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 13, 2017

سمندری طوفان اِرما سےامریکہ میں تباہی ۔ 18افراد ہلاک

طاقتور سمندری طوفان اِرما کےامریکی ریاست فلوریڈا سے گزر جانے کے بعد لوگوں کی گھروں کو واپسی شروع ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔فلوریڈاسے جنوبی کیرولینا تک لاکھوں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔جگہ جگہ درخت، بجلی کے کھمبے اور تار گرے ہوئے ہیں۔ہزاروں مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں اور سڑکیں بلاک ہیں۔امریکہ کی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کےابتدائی اندازوں کے مطابق فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں پچیس فیصد مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ پینسٹھ فیصد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔امریکہ میں اِرما طوفان سے اب تک اٹھارہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی ساحلوں سے ٹکرانے سے پہلے اِرماطوفان کیریبئین کے مختلف جزیروں سے ٹکرایا تھا جہاں اس کی زد میں آ کر چالیس افراد ہلاک ہوئےتھے۔فلوریڈاسے تریسٹھ لاکھ افرادکو ساحلی علاقے چھوڑ دینے کا حکم دیاگیا تھا۔