کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 13, 2017

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،نجم سیٹھی

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ورلڈ الیون کے بعد رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کی ٹیم جبکہ نومبر میں ویسٹ انڈیز پاکستان آئے گی۔
لاہور میں ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا سلسلہ جاری رہے گا، اور ورلڈ الیون دو ہزار اٹھارہ اور دو ہزار انیس میں بھی پاکستان کا دورہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں سری لنکن ٹیم جبکہ ویسٹ انڈیز نومبر میں پاکستان آئے گی۔آزادی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے سال ایک سےدو بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ 2 سال پہلے بورڈ اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا تھا لیکن اب دہشت گردی کے خلاف 90 سے 95 فیصد مقاصد حاصل کرچکے ہیں اس لیے ملک کی بہتر صورتحال عالمی برادری کو ہماری طرف متوجہ کرے گی۔