کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 13, 2017

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، عمران طاہر

پاکستان آنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں اور دوسروں کی نسبت اُن کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ نسبتاََ آسان تھا۔
قذافی سٹیڈیم میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے عمران نے کہا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی کاوشوں کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔عمران طاہر نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کررہے ہیں اور یقیناََ سیریز میں کامیابی چاہتے ہیں۔
انہوں نے خوشگوار انداز میں کہا کہ وکٹیں حاصل کرنے پر وہ اپنے مخصوص انداز میں خوشی مناتے رہیں گے۔