موسم

  • موسم
  • Sep 14, 2017

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن،کشمیر ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت روہڑی میں اکتالیس جبکہ تربت اور بہاولنگر میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اورآخرمیں ملک کے اہم شہروں کے ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی تفصیل
اسلام آباد تینتیس ،لاہور چھتیس ،کراچی چونتیس ،پشاور چونتیس ،کوئٹہ اکتیس ،گلگت تئیس، چترال پچیس ،مظفرآباد اکتیس، مری تئیس ،سکردو بیس، فیصل آباد چھتیس، ملتان پینتیس اور حیدرآبادمیں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ۔