بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 12, 2017

سعودی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام

سعودی عرب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرپر دہشت گرد حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےدو ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ریاض کے علاقہ الرمال میں ایک گیسٹ ہاؤس کو سیل کیا گیا ہے جہاں ملزم دھماکہ خیز مواد کو پہننے اور اڑانے کی مشقیں کرتے تھے ۔