قومی

  • قومی
  • Sep 12, 2017

پاکستان افغانستان میں عدم استحکام سے متاثر ہوا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں عدم استحکام سے بہت زیا دہ متاثر ہوا ہے تاہم اسلام آباد افغان صورت حال کےپرامن حل کےلئے پرعزم ہے ۔اسلام آبادمیں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےگفتگوکرتےہوئے ان کاکہناتھاکہ افغانستان کے مسئلے کے مقامی حل کےلئے پاکستان خطے میں سب سے زیادہ پرعزم ہے ۔