ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 13, 2017

کوئٹہ : دہشتگردوں کا فوجی گاڑی پر حملہ ۔آئی ایس پی آر

کوئٹہ میں ایک دھماکے میں سکیورٹی فورسزکےآٹھ اہلکاروں سمیت پندرہ افرادشہیدہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکے میں آگ لگانے والا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوںمیں آگ لگ گئی۔شہداء میں آٹھ سیکورٹی اہلکاروں سمیت سات شہر ی بھی شامل ہیں جبکہ پچیس زخمیوں میں پندرہ شہری بھی ہیں جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیاگیاہے
صدرممنون حسین۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
صدرممنون حسین نے شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتےہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی فوری طبی امداد اوردیگرمتاثرین سے ہرممکن تعاون یقینی بنایا جائے۔صدرمملکت نے کہا کہ دہشتگردوں کو قانون کی گرفت میں لاکر کیفرکردارتک پہنچایا جائے ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔انہوں نے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسو س کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔
جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاکہ دہشتگردی کی وارداتوں سے ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا۔ آرمی چیف نےکہاکہ یہ حملہ جشن آزادی کی تقریبات کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔
سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف نےکوئٹہ دھماکے کی شدیدمذمت کی ہےاور جانی نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس اور متاثرہ خاندانوں سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔کوئٹہ دھماکے کے شہداءکے لواحقین سےتعزیت کرتاہوں ۔
وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔ہمارے حوصلے بلند ہیں اور دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں انہیں متزلزل نہیں کرسکتی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر وزیرداخلہ احسن اقبال۔ وزیراعلٰی بلوچستان ثناء اللہ زہری کے ہمراہ لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نےدھماکےکی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے،ہمارے جوان دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
پنجاب کےوزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے پشین سٹاپ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیراعلی کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ او رافسوس کا اظہارکیا ۔ وزیراعلی نے ا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی او رتعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیراعلی پنجاب نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عز م کو کمزور نہیں کرسکتیں۔