قومی

  • قومی
  • Aug 12, 2017

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کےلیے 25 ارب ا ور حید ر آباد کےلیے 5ارب روپے کے پیکج پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔جمہوری نظام کے تسلسل کے حق میں عوام کا ردعمل سب کے سامنے ہے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی اورحیدرآباد سمیت ملک بھرمیں محمد نوازشریف کے وژن کے مطابق ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے
میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں وزیراعظم نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کراچی میں قیام امن کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں سکیورٹی حکام سے مشاورت کی گئی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے کراچی میں امن و امان کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا