قومی

  • قومی
  • Aug 12, 2017

کراچی:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کےلئے تمام انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ کراچی میں امن وامان کےحوالےسےاعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہاکہ وفاقی حکومت کوکراچی میں بڑھتے ہوئےسٹریٹ کرائمزپرتشویش ہے۔انہوں نےکہاکہ بڑھتےہوئے سٹریٹ کرائمزسےکراچی میں امن قائم کرنےکےلئےچارسال کے دوران کئے جانے والے اقدامات کونقصان پہنچ سکتاہے۔
اجلاس میں کراچی سمیت صوبہ سندھ کی سلامتی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔
اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ،وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال سمیت کور کمانڈرکراچی،چیف سیکرٹری سندھ،سندھ کے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔