قومی

  • قومی
  • Aug 12, 2017

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈارکاکانفرنس سے خطاب

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ٹیکس دینےوالوں کوسہولتوں کی فراہمی اورٹیکس نیٹ میں اضافہ ایف بی آر کی محصولات پالیسی کاطرہ امتیازہوناچاہئے۔
اسلام آباد میں کسٹمز چیف کولیکٹرزاورڈائریکٹرزجنرل کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے میں کسٹمز کا آئی آرایس کے ساتھ اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ٹیکس وصولی ایک ہزارنوسوچھیالیس ارب روپے سے بڑھ کرتین ہزارتین سو باسٹھ ارب روپے پرپہنچنا ایف بی آر کی اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا مستقبل میں اس رفتارکوبرقراررکھنے کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھی جائے،جس سے حکومت کے جامع اور پائیدارترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیرخزانہ نے ایف بی آر کے اعلی حکام پرزوردیا کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے دوگنی کوششیں کی جائیں،اس سلسلے میں وزیرخزانہ نے حکام کو اپنے بھرپور تعاون کایقین دہائی کرائی۔