بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 12, 2017

چینی صدر شی چن پنگ کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پرگفتگو

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی چن پنگ نے امریکہ اور شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ ایسےالفاظ اورافعال سے گریز کریں جس سے خطے میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آمیز بیان بازی کرتے رہے ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی چن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'تمام متعلقہ فریقوں کو ایسے الفاظ اور افعال کو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے جن سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہوں۔