بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 12, 2017

امریکی فورسز بحرالکاہل کے جزیرے گوام کے تحفظ کیلئےتیار ہیں:وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نےکہاہےکہ امریکی فورسز بحرالکاہل کے جزیرے گوام کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔ اس سے قبل شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ اس امریکی جزیرے کی جانب میزائل داغے گا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گوام کے گورنر ایڈی کیلوو سے بات چیت میں انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ گوام کے رہائشیوں کے تحفظ کے لیے امریکی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف جان کیلی نے بھی گوام کے گورنر سے بات چیت کی ہے۔