ٹینس

  • ٹینس
  • Aug 12, 2017

کینیڈا :مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ

کینیڈا میں جاری مونٹریال ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا لائن اپ مکمل ہو گیا ہے۔ سوئس سٹار راجر فیڈرر، کینیڈا کے ’ڈینس۔شاپووالوف‘، جرمنی کے ایلگزنڈر۔زیوریو اور نیدر لینڈز کے ’رابن۔ ہسے‘ نے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کوارٹر فائنل میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کینیڈا کے ’ڈینس۔شاپووالوف کا مقابلہ فرانس کے ’ایڈریان۔مانارینو‘‘ سے ہوا۔شاپووالوف نے دو۔چھ۔چھ تین اور چھ۔چار سے مانارینو کو شکست دی۔
دوسرے میچ میں جرمنی کے ایلگزنڈر۔ زیوریو نے جنوبی افریقہ کے کیون۔اینڈرسن کو سات۔پانچ اور چھ۔چار سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
سوئس سٹار راجر فیڈرر۔ نے سپین کے رابرٹو ۔بوٹسٹا کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔فیڈرر نے چھ۔چار اور چھ۔چار سے میچ اپنے نام کیا۔
نیدرلینڈز کے ’رابن ہسے‘ نے ارجنٹینا کے ’ڈیگو۔شوارٹزمین‘ کو چار۔چھ،چھ۔تین اور چھ۔تین سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔