موسم

  • موسم
  • Aug 12, 2017

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اوربوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔
آج ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت دادو میں چوالیس جبکہ جبکہ شہیدبینظیرآباد، بھکر اوردالبندین میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد پینتیس ،لاہور اڑتیس ،کراچی چونتیس ،پشاور سینتیس ،کوئٹہ پینتیس ،گلگت پینتیس ،چترال اڑتیس ،مظفرآباد پینتیس ،کالام انتیس ،مالم جبہ چوبیس ،سکردو اٹھائیس ،فیصل آباد اڑتیس ،ملتان چھتیس اورحیدرآباد سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ۔۔۔