بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 11, 2017

شمالی کوریا رویہ درست کرے ورنہ مشکل ہوگی ،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کی حکومت نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو اسے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔۔
نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔۔ انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے کوئی واضح فیصلہ کیا جائے
ٹرمپ نے پچھلی امریکی حکومتوں پر شمالی کوریا کے حوالے سے کمزور مؤقف اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کو ہتھیار بنانے دینا ایک المیہ ہے۔۔ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ شمالی کوریا پر جوہری حملہ کر سکتا ہے تو انھوں نے کہا میں نے کبھی یہ بات نہیں کی ۔۔تاہم ٹرمپ نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے جارحیت کی تو اس کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔۔