بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 11, 2017

افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فضائی حملے۔16شہری ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں غیر ملکی فوجیوں کے دو فضائی حملوں میں سولہ شہری ہلاک ہو گئے ہیں ۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر ملکی افواج نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی افواج نے اسی علاقے میں پیدل جانے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا جس سے مزید آٹھ افراد ہلا ک ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں ۔