موسم

  • موسم
  • Jul 16, 2017

آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کےاکثر مقامات پربارش کاامکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران میں اکثر مقامات پر جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا، اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجرانوالہ، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا کی بھی توقع ہے ۔
آج ملک میں سب سےزیادہ درجہ حرارت دالبندین میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاجبکہ چلاس چوالیس ، تربت اور سکھر میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
اورآخرمیں ملک کے اہم شہروں کے ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےز یادہ درجہ حرارت کی تفصیل
اسلام آباد پینتیس ،لاہور چھتیس ،کراچی اکتیس ،پشاورسینتیس ،کوئٹہ سینتیس ،مظفرآباد پینتیس ،مری چوبیس ،کالام اٹھائیس ،مالم جبہ چوبیس ،سکردو پینتیس، فیصل آباد اڑتیس ، ملتان انتالیس اورحیدرآباد میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ۔۔۔