سپورٹس

  • سپورٹس
  • Jul 16, 2017

اسلام آباد : پاکستان ۔مصر سکواش سیریز

پاکستان کے فرحان محبوب نے عالمی نمبر دومصر کے’’ کریم عبدلاگواد‘‘ کو پاک۔مصر سکواش سیریز کے میچ میں شکست دے دی تاہم سیریز تین دو سے مصر کےنام رہی ۔آج مصحف اسکوش کمپلیکس میں سیریزکے آخری دو میچ کھیلے گئے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پہلے میچ میں پاکستان کے اسرار احمد نے مصر کے ’’ابولغر‘‘ کو تین صفر سے ہرایا۔ اسرار احمد نے گیارہ آٹھ ، گیارہ دو اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے اور آخری میچ میں فرحان محبوب نے عالمی نمبر دو مصر کے’’ کریم عبدالگواد‘‘ کو گیارہ پانچ ، گیارہ پانچ ، چھ گیارہ اور سترہ پندرہ سے شکست دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے تینوں میچ مصر ی کھلاڑیوں نے جیتے تھے ۔مقابلوں کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیے۔